MADRASA ISLAMA ARABIYA DARUL QURAAN


MADRASA ISLAMA ARABIYA DARUL QURAAN

دارالعلوم دیوبند عالم اسلام کا مشہور دینی و علمی مرکز ہے۔ بر صغیر میں اسلام کی نشر و اشاعت کا یہ سب سے بڑا ادارہ اور دینی علوم کی تعلیم کا سب سے بڑا سرچشمہ ہے۔ دارالعلوم دیوبند سے ہر دور میں ایسے باکمال فضلاء تیار ہوکر نکلے جنھوں نے وقت کی دینی ضرورت کے تقاضوں کے مطابق صحیح دینی عقائد اور علوم دینیہ کی نشر و اشاعت کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ یہاں کے فضلاء برصغیر اور بر صغیر کے باہر تقریباً پوری دنیا میں علمی و دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہر جگہ ان کو ممتاز حیثیت سے مسلمانوں کی دینی رہ نمائی کا مقام حاصل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند تیرہویں صدی ہجری کی ایک عظیم دینی ، تعلیمی اور اصلاحی تحریک تھی جس نے احیائے اسلام اور تجدین دین کا عظیم الشان کارنامہ انجام دیا۔ یہ وقت کی ایسی ضرورت تھی کہ جس کی عدم تکمیل کی صورت میں ہندوستان کے اندر مسلمانوں کے لیے وجود و بقا کا مسئلہ پیش آجاتا اور شاید اسپین کی طرح مسلمان بر صغیر کی تاریخ کا ایک قصہٴ پارینہ بن جاتے۔ دارالعلوم دیوبند کی اس دینی و اصلاحی تحریک نے نہ صرف ہندستان کو دوسرا اسپین بننے سے روکا بچا لیا، بلکہ اس کی کوششوں سے ہندوستان میں قال اللہ و قال الرسول کے وہ زمزمے چھڑے کہ قدیم اسلامی مراکز کا سماں بندھ گیا اور ہندوستان میں علم و فن کا ایسا چرچا ہوا کہ پوری مسلم دنیا میں اس کی گونج سنائی دی۔

Update

WELCOME TO DARULQURAAN TODARPUR.

Featured Article / Fatwa

WELCOME TO DARULQURAAN TODARPUR.

Designed & Developed by: EazyTech